وزیراعلیٰ کی بیرون ملک واپسی پر بلوچستان کابینہ میں ردوبدل کا امکان

کوئٹہ:بلوچستان کابینہ میں جلد ردو بدل کا امکان ہے آئندہ چند روز میں وزیرا علیٰ میر سرفراز احمد بگٹی کی بیرون ملک سے وطن واپسی پر کابینہ میں نئے چہروں کے ساتھ پرانے وزراءکے محکموں میں بھی ردو بدل کا امکان ہے۔ با وثوق ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت کی جانب سے مختلف محکموں میں بے ضابطگیوں اور کرپشن کے حوالے سے 3 اعلیٰ افسران کی کرپشن کے حوالے سے کیسز تحقیقات کے لئے محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا گیا اور مزید محکموں میں کرپشن کے حوالے سے ریکارڈ دیا جائے گا تاکہ اس کی چھان بین کی جائے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ میں ردوبدل کے بعد مختلف محکموں کی بیورو کریسی میں بھی وسیع پیمانے پر تبدیلی کے امکانات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں