کوئٹہ (خ ن)گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ضلع پشین کے علاقے سرانان میں نہتے مزدوروں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدور اپنی محنت سے تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں۔ اکثر مزدور اپنے خاندان کے واحد کفیل ہوتے ہیں اس لیے کسی مزدور کے جاں بحق ہونے سے پورا خاندان شدید مشکلات کا شکار ہو جاتا ہے۔ گورنر مندوخیل نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے سوگوار خاندانوں سے اظہارِ تعزیت اور ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
گورنر بلوچستان کاسرانان میں نہتے مزدوروں کے قتل کی مذمت
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل