رعی شعبہ ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، وزیراعظم

اسلام آباد۔۔۔۔۔ وزیر اعظم شہبازشریف نے کسانوں کو بلا رکاوٹ اور آسان شرائط پر مالی وسائل تک رسائی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ بینک اور مالیاتی ادارے کسانوں، ایس ایم ایز اور ہاو¿سنگ سیکٹر کو قرضوں کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں،جو بینک قرضوں کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کریں گے، حکومت ان کی حوصلہ افزائی کرے گی، زرعی شعبہ ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جس کے فروغ کے لئے کام کرنا قومی زمہ داری ہے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم اپنا گھر اسکیم، زراعت اور ایس ایم ایز کے شعبوں کی ترقی کیلئے فنانسنگ پر پیشرفت کے حوالے سے جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔ وزیراعظم نے کہاکہ بینک اور مالیاتی ادارے کسانوں، ایس ایم ایز اور ہاو¿سنگ سیکٹر کو قرضوں کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں۔ شہبازشریف نے کہاکہ جو بینک قرضوں کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کریں گے، حکومت ان کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ زرعی شعبہ ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جس کے فروغ کے لئے کام کرنا قومی زمہ داری ہے۔وزیراعظم نے کسانوں کو بلا رکاوٹ اور آسان شرائط پر مالی وسائل تک رسائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ کم آمدن اور متوسط طبقات کے لئے سستی ہاو¿سنگ کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ صوبائی چیف سیکریٹریز ایسے املاک کا جامع سروے کرائیں جس کیلئے بینک اپنے گھر کے خواہشمند افراد کو “وزیراعظم اپنا گھر اسکیم” کے تحت قرضہ مہیا کر سکیں۔اجلاس کو ہاو¿سنگ ، زراعت اور ایس ایم ایز کے شعبوں کی فنانسنگ کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی ۔ بتایاگیاکہ وزیراعظم اپنا گھر اسکیم کے حوالے سے اب تک 147,504 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 53,127 درخواستیں منظور ہو چکی ہیں ۔ بتایاگیاکہ وزیراعظم اپنا گھر اسکیم کے تحت منظور شدہ درخواستوں کی کل مالیت 313.42 بلین روپے ہے، جبکہ 8,739 درخواست گزاروں کو 45.43 بلین قرضے فراہم کئے جا چکے ہیں۔ بتایاگیاکہ ملک بھر میں مورگیج کی شرائط پوری کرنے والے پلاٹس کی نشاندہی کے لئے نظام تیار کیا جا رہا ہے جس کا پائلٹ اسلام آباد سے ہو گا ۔ بتایاگیاکہ اپنا گھر اسکیم کو مزید مربوط بنانے کے لیے معروف ہاو¿س ڈویلپرز کو اس عمل میں شامل کرنے کے لیے ایک مو¿ثر طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔ بتایاگیاکہ زرعی شعبے کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضے کا حجم اگست 2026 میں 1.268 ٹریلین روپے رہا جبکہ ایکسیس ٹو فنانس پلان 2026-2028 کے تحت جون 2028 تک 2 ٹریلین روپے کا حدف مقرر کیاگیا ہے۔زرخیزی (Zarkhez-e) ایپ کے ذریعے آسان قرضے کے لئے 35,838 درخواستیں موصول ہوئیں ، جس کے لئے7.35 بلین روپے منظور ہوئے جس میں سے 1.96 بلین روپے کے قرضے جاری کئے جا چکے ہیں۔ بتایاگیاکہ اگست 2026 تک بینکوں کی جانب سے ایس ایم ای کے شعبے کو قرضوں کا حجم 1.067 ٹریلین روپے رہا، جبکہ ایکسیس ٹو فنانس پلان 2026-2028 کے تحت جون 2028 تک ان قرضوں کا حدف 2 ٹریلین روپے رکھا گیا ہے، سمیڈا نے گزشتہ تین ماہ میں 1096 ایس ایم ایز کو فائنانشل لیٹریسی کی تربیت دی۔اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزا احد خان چیمہ، رانا تنویر حسین، محمد اورنگزیب، ریاض حسین پیر زادہ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، مشیر وزیراعظم ہارون اختر خان، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، چاروں صوبوں اور آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز، IBRD کی کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگآبزر، پاکستانی بینکوں کے صدور اور سی ای اوز ، اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں