پیٹرول 5 روپے 58 پیسے، ڈیزل 4 روپے 18 پیسے فی لیٹر مہنگا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 364 روپے 35 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 385 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 9 ستمبر سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں