میر رافع خان جکھرانی سے احمد رند کی اہم ملاقات، مہم میں مکمل تعاون کا یقین

جیکب آباد ( انیس جکھرانی)ماحول دوست اقدامات اور ماحولیاتی آلودگی کے سدباب کے لیے تاج ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے جاری ”ایک شجر، ایک بشر“ مہم کے سلسلے میں تنظیم کے رہنما احمد رند نے وفد کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی کے بیٹے اور فوکل پرسن، معروف سماجی شخصیت میر رافع خان جکھرانی سے ان کی رہائش گاہ پر ایک اہم ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ضلع جیکب آباد میں شجرکاری مہم کا دائرہ کار وسیع کرنے، ماحولیاتی تحفظ، گرین ہاو¿س اثرات کے خاتمے اور درختوں کی افادیت و اہمیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر احمد رند اور تاج ویلفیئر کے نمائندگان نے میر رافع خان جکھرانی کو مہم کے بنیادی اہداف اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔احمد رند نے بتایا کہ ”ایک شجر، ایک بشر“ مہم کا بنیادی مقصد عوام الناس میں شجرکاری کا شعور بیدار کرنا، ہر فرد کو کم از کم ایک پودا لگانے کی ترغیب دینا اور علاقائی ماحول کو صاف، سرسبز و خوشگوار بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلسل بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور آلودگی کے خاتمے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ناگزیر ہو چکا ہے، کیونکہ درخت نہ صرف ماحول کو متوازن رکھتے ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کی بھی ضمانت ہیں۔اس موقع پر ایم این اے کے فوکل پرسن میر رافع خان جکھرانی نے تاج ویلفیئر اور احمد رند کی اس کاوش کو انتہائی قدر کی نگا? سے دیکھا اور زبردست الفاظ میں سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماحول کو بہتر اور سرسبز بنانا صرف کسی ایک تنظیم یا ادارے کا کام نہیں بلکہ یہ ہم سب کی اجتماعی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔میر رافع خان جکھرانی نے مہم کو کامیاب بنانے اور جیکب آباد بھر میں پودے لگانے کے لیے تاج ویلفیئر کو اپنی اور انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور سرپرستی کا یقین دلایا۔ ملاقات کے اختتام پر باہمی عزم کا اعادہ کیا گیا کہ شہر و گردونواح کو سرسبز بنانے کے لیے یہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں