کوئٹہ(خ ن) انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر کی ہدایت پر صوبہ بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران بلوچستان پولیس نے گزشتہ تین ہفتوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے 50 اشتہاریوں اور 279 مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا، اس دوران 12 مغویوں کو بھی بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے جبکہ مختلف جرائم میں ملوث 459 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق صوبے کی 9 رینجز میں جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاو¿ن کیا جا رہا ہے۔ جبکہ 97 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحے میں 91 پسٹل و ریوالور، 2 کلاشنکوف اور 13 شارٹ گن رائفلیں شامل ہیں۔ اسی طرح منشیات کے خلاف کارروائیوں کے دوران 106 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے 154 کلوگرام سے زائد چرس اور 10 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 4 مسروقہ گاڑیاں، 12 موٹر سائیکلیں، 4 موبائل فون، ایک تولہ سونا اور 50 ہزار روپے نقدی بھی برآمد کرکے متعلقہ مالکان کے حوالے کرنے کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے سلسلے میں 2733 گاڑیوں سے کالے شیشے اتار دیے گئے، جبکہ عوامی شکایات کے بروقت اور شفاف ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ترجمان بلوچستان پولیس نے کہا کہ عوامی تحفظ، امن و امان کا قیام اور قانون پسند شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جرائم کے خلاف جاری کریک ڈاو¿ن کو مزید تیز کیا جائے گا اور صوبے بھر میں امن کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
بلوچستان پولیس نے 50 اشتہاریوں اور 279 مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل