اسلام آباد….. قومی اسمبلی نے 27 اکتوبر یوم سیاہ پر کشمری عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور کرلی، قرارداد وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام اور چیئرمین کشمیر کمیٹی قاسم نون نے پیش کی۔قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا، ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سید امین الحق نے کراچی میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ پر ایوان میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کا شمار ان کمپنیوں میں ہوتا جسے عوام میں نفرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، کے الیکٹرک ایک مافیا کے طور پر کام کرہا ہے۔امین الحق نے کہا کہ کے الیکٹرک اوور بلنگ کرکے اربوں روپے کما رہی ہے، اتنا کمانے کے بعد کراچی کی جنریشن کے لیے کتنا کیا ہے؟ رات کو بھی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے، کے الیکٹرک کراچی کیلئے کیا کر رہی ہے؟
پارلیمانی سیکرٹری عامر طلال خان نے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب میں کہا کہ یہ لوڈشیڈنگ مجبوراً کرنی پڑتی ہے، بعض دفعہ یہ ہوتا ہے کہ کوئی مرمتی کام ہوتا ہے تو اس وجہ سے شاید اضافہ ہوتا ہے، نیپرا رول کے مطابق رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہئے، ایسا کچھ ہے تو اس کو.ہم ضرور دیکھیں گے۔ انڈسٹریل فیڈرز پر کسی قسم کی لوڈشیڈنگ نہیں ہے۔
قومی اسمبلی میں یومِ سیاہ کشمیر پر بھارت کے خلاف مذمتی قرار داد منظور