دشمنوں کے لیے بلوچستان کی سرزمین تنگ کر دی گئی ہے،سردار زادہ فیصل خان جمالی

اوستہ محمد ۔۔۔۔پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار زادہ فیصل خان جمالی نے کہا ہے کہ دشمنوں کے لیے بلوچستان کی سرزمین تنگ کر دی گئی ہے دہشتگردوں کے خلاف فورسز کی کامیاب کاروائیاں خراج تحسین کے مستحق ہیں ںشہید ذلفقار علی بھٹو شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کے پیروکار ہیں عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے حلقہ انتخاب اوستا محمد کی ترقی و خوشحالی کے لیے ماسٹر پلان ناگزیر ہے ماسٹر پلان کی منظوری کے لیے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی جلد احکامات جاری کریں گے بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار بلوچستان ترقی کی منزلیں طے کر رہی ہے اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار زادہ فیصل خان جمالی نے خبر رساں ادارہ یو این اے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جب بھی برسر اقتدار ائی ہے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروکار لائی ہے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی مخلوط عوامی حکومت وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں خوشحال عوام ترقی یافتہ بلوچستان کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے جس سے عوام مستفید ہو رہے ہیں اور بلوچستان ترقی کی منزلیں طے کر رہی ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے چند مفاد پرست ٹولے کو بلوچستان کی ترقی عزم نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے بلوچستان میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سازش کی جا رہی ہے اور اپنے اقاں کو خوش کرنے کے لیے دہشت گردی کی سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں لیکن ریاست اور ریاستی ادارے ان کے تمام منصوبوں کو عوامی طاقت سےخاک میں ملا دیں گے صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار زادہ فیصل خان جمالی نے ایک سوال پر کہا کہ اوستا محمد ضلع مسلسل طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے اور استا محمد کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ماسٹر پلان ناگزیر ہو چکا ہے وزیراعلی بلوچستان جلد عوامی مفادات کے پیش نظر ماسٹر پلان پر عملدرآمد کریں گے اور اوستا محمد جلد ترقی کی منزلیں طے کرے گی انہوں نے کہا کہ عوام سے کیے گئے تمام وعدوں پر عمل درامد ہوگا کیونکہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کے پیروکار ہیں ان کی ویژن پر عمل درامد کرتے ہوئے عوامی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں