خضدار(خ ن)کمشنر خضدار ڈویژن قادر بخش پرکانی نے ڈویڑنل پبلک سکول خضدار میں اسپورٹس فیسٹیول ویک کا باقاعدہ فیتہ کاٹ کر افتتاح کر دیا ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار رحمت بلوچ بھی تھے اسپورٹس فیسٹیول میں بچے اور بچیوں نے رسہ کشی رنگ برنگے ٹیبلوز اسٹیج شوذ اور اور مختلف پروگرام پیش کیے اور اسپورٹس فیسٹیول میں مختلف سٹالز کھانے پینے کتابوں اور مختلف اشیاءکے لگائے ہوئے تھے اسپورٹس فیسٹیول میں شریک بچے بچیوں اور معززین شہر دیگر محکموں کے افسران سے کمشنر خضدار ڈویژن قادر بخش پرکانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کے بچے اور بچیوں نے اسکول کے اسپورٹس فیسٹیول میں بہت خوبصورت پروگرام پیش کیے میں ان کو تہ دل سے مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ وہ اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصے لیے اور بچےوں نے عملی طور پر دکھایا کہ بلوچستان خاص کر کوئٹہ کے تمام اسکولوں کی نسبت ڈویژنل پبلک اسکول کے بچے اور بچیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور انشاءاللہ ہم اس اسکول کے بچے اور بچیوں پر خصوصی توجہ دیں گے اور پورے بلوچستان میں ڈی پی سی کا نام روشن کریں گے انہوں نے کہا کہ یہ خضدار کے اسکول کو اس مقام تک لے جائیں گے کہ یہ ہمارا بیکم ہوگا اور ہمارا سٹی اسکول ہوگا اور ہم ان کے برابر لائیں گے اس اسکول کو اج اپ سب نے اس مختصر وقت میں دیکھ لیا کہ اسکول کے بچے بچیوں نے کتنے خوبصورت پروگرام پیش کیے اور بہت ہی اچھے طریقے سے پارٹیسپیٹ کیا وہ سب اپ کے سب کے سامنے ہیں اور ہم اس اسکول کو بہت اگے لے جائیں گے کیونکہ یہ ہمارا خضدار اور بلوچستان کا مستقبل ہے انہوں نے کہا کہ سرسبز بلوچستان کی سرزمین میں بچے اور بچیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں انہوں نے اخر میں سپورٹس فیسٹیول کے فٹبال کے ونر ٹیم کے کپتان کو ٹرافی بھی دیا اور شاندار اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد پر فیسٹول کمیٹی کو پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا اور اس موقع پر پرنسپل ڈویڑنل پبلک اسکول خضدار نائلہ رئیسانی ایکسیئن بی اینڈ ار سلیم رزاق عمرانی ال پارٹی شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالحمید ایڈوکیٹ محمد عالم زہری ایکسیئن این ایچ اے فوزیہ بلوچ وومن ڈیولپمنٹ خضدار کی ڈپٹی ڈائریکٹر روبینہ کریم اور دیگر معززین شہر بھی موجود تھے۔
بلوچستان کی سرزمین میں بچے اور بچیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ، قادر پرکانی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل