مستونگ (نامہ نگار)مستونگ کے علاقے شاہی باغ میں عرصہ دراز سے صفائی ستھرائی نہ ہونے کے باعث صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے۔ علاقے کی نالیاں پلاسٹک کی تھیلیوں، گھریلو کچرے اور دیگر فضلات سے مکمل طور پر بند ہو چکی ہیں، جس کے نتیجے میں نکاسیٔ آب کا نظام مفلوج ہو گیا ہے۔
نالیاں بند ہونے کے باعث گندا پانی گلیوں اور سڑکوں پر جمع رہتا ہے اور اب یہ پانی متعدد مکینوں کے گھروں میں بھی داخل ہو رہا ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات اور مالی نقصان کا سامنا ہے۔ تعفن، مچھروں کی افزائش اور مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے، جبکہ بچوں، بزرگوں اور خواتین کی آمدورفت بھی متاثر ہو رہی ہے۔
علاقہ مکینوں نے متعلقہ بلدیاتی اداروں اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہی باغ میں فوری طور پر صفائی مہم شروع کی جائے، بند نالیوں کی صفائی اور نکاسیٔ آب کے نظام کو بحال کیا جائے، تاکہ شہریوں کو اس سنگین مسئلے سے نجات مل سکے اور علاقے میں صحت مند اور صاف ماحول فراہم کیا جا سکے* ۔
مستونگ///میونسپل کمیٹی کے حالیہ کروڑوں روپے فنڈ کا نتیجہ صفر