کوئٹہ(خ ن)صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی کی زیر صدارت بلوچستان ریونیو اتھارٹی (BRA) کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری خزانہ جہانگیر کاکڑ، اسپیشل سیکرٹری خزانہ عارف اچکزئی، چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی عبداللہ خان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی مجموعی کارکردگی، صوبائی محصولات میں اضافے، ٹیکس نظام کو مزید م¶ثر اور شفاف بنانے، واجبات کی بروقت وصولی اور ریونیو انتظامات سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بلوچستان ریونیو اتھارٹی کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ اس موقع پر بی آر اے کے آڈٹ یونٹ کو مزید فعال بنانے اور اس کی استعداد کار میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ تمام کاروباری اداروں، کمپنیوں اور سروس پرووائیڈرز کے ٹیکس معاملات میں شفافیت، احتساب اور ٹیکس قوانین پر م¶ثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس میں صوبے بھر میں ریکوری کے عمل کو مزید تیز کرنے اور بلوچستان کے سروسز سیکٹر میں ٹیکس نیٹ ورک کو وسعت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس ضمن میں ہوٹل مالکان، صنعتی اداروں، فیکٹریوں اور مختلف ٹھیکیداروں کے ذمے واجب الادا ٹیکس اور دیگر مالی واجبات کی جلد از جلد اور م¶ثر وصولی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا تاکہ صوبائی محصولات میں خاطر خواہ اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔اجلاس میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ریکوری اور مانیٹرنگ کا نظام صرف چند شہروں تک محدود رکھنے کے بجائے پورے بلوچستان تک توسیع دی جائے تاکہ ٹیکس نیٹ کو وسعت ملے، محصولات میں اضافہ ہو اور ریونیو نظام مزید م¶ثر، شفاف اور جامع بنایا جا سکے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ گوادر اور حب جیسے اہم معاشی و صنعتی مراکز میں بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے دفاتر کو مزید فعال اور مستحکم بنایا جائے تاکہ مقامی سطح پر ٹیکس وصولی، مانیٹرنگ اور ریونیو سے متعلق کارروائیاں بروقت اور م¶ثر انداز میں انجام دی جا سکیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ صوبائی حکومت مالیاتی نظم و ضبط، شفاف ٹیکس نظام اور محصولات میں اضافے کے لیے جامع اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ریونیو اہداف کے حصول، ٹیکس قوانین پر م¶ثر عملدرآمد، واجبات کی بروقت وصولی اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی کوششوں میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ بلوچستان کو مالی طور پر مزید مستحکم اور خود کفیل بنایا جا سکے۔صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی مجموعی کارکردگی کو مزید م¶ثر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ادارے کو درپیش تمام انتظامی، مالی اور تکنیکی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے وسائل میں اضافہ، افرادی قوت کی استعداد کار بہتر بنانے کے لیے عملے کی پیشہ ورانہ تربیت، جدید ٹیکنالوجی کے م¶ثر استعمال اور ادارے کی مجموعی استعداد کار میں اضافے کے لیے جامع اقدامات کیے جائیں تاکہ اتھارٹی صوبے میں ریونیو وصولی کے اہداف کے حصول اور ٹیکس نظام کو مزید م¶ثر، شفاف اور جدید خطوط پر استوار کرنے میں بھرپور کردار ادا کر سکےوزیر خزانہ نے مزید ہدایت کی کہ بلوچستان ریونیو اتھارٹی (BRA) اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے درمیان مکمل ہم آہنگی اور م¶ثر رابطہ کار کو یقینی بنایا جائے، جبکہ ٹیکس وصولی کے طریقہ کار کو وقتاً فوقتاً ایف بی آر کے م¶ثر اور جدید نظام سے ہم آہنگ کیا جائے تاکہ ٹیکس انتظامیہ مزید مضبوط، مربوط اور م¶ثر انداز میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکے۔انہوں نے بی آر اے کے افسران اور عملے کی پیشہ ورانہ تربیت اور استعداد کار میں اضافے پر خصوصی زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ انہیں ملک کے معیاری تربیتی اداروں میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت فراہم کی جائے تاکہ ٹیکس چوری اور ٹیکس سے بچنے والے افراد، کاروباری اداروں، صنعتی یونٹس اور دیگر سروس فراہم کنندگان کی م¶ثر نشاندہی کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے صوبائی وزیر خزانہ نے مزید ہدایت کی کہ بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے سالانہ ریونیو اہداف کے بروقت اور م¶ثر حصول کے لیے ٹیکس اور آڈٹ کے شعبوں میں اعلیٰ صلاحیتوں، تجربے اور پیشہ ورانہ مہارت رکھنے والے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں تاکہ ادارے کی کارکردگی، استعداد اور ریونیو وصولی کے نظام کو مزید مضبوط اور م¶ثر بنایا جا سکے۔
حکومت مالیاتی نظم و ضبط، شفاف ٹیکس نظام اور محصولات میں اضافے کے لیے جامع اصلاحات پر عمل پیرا ہے، میر شعیب نوشیروانی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل