اسسٹنٹ کمشنرکا انتظامیہ کی ٹیم کے ہمراہ چہلم کے جلوسوں اور مجالس کے روٹس کا تفصیلی دورہ

کوئٹہ (خ ن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) محمد امیر حمزہ نے انتظامیہ کی ٹیم کے ہمراہ چہلم کے جلوسوں اور مجالس کے روٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے سکیورٹی انتظامات، ٹریفک پلان اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا تاکہ عزاداروں کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔اس موقع پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیے گئے تھے۔اس کے علاوہ متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی کہ چہلم کے دوران مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں