جعفرآباد۔۔۔۔۔۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیرِ صدارت محکمہ ریونیو کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر۔تحصیلداروں، نائب تحصیلداروں، قانون گوز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران محکمہ ریونیو کے افیسران نے سرکاری واجبات کی وصولی سے متعلق فرداً فرداً بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد خان نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور جن زمینداروں پر سرکاری واجبات تاحال واجب الادا ہیں،ان سے بقایاجات کی وصولی کے عمل کو مزید م¶ثر اور تیز کیا جائے تاکہ مقررہ اہداف بروقت حاصل کیے جا سکیں۔
سرکاری واجبات کی وصولی ہر صورت یقینی بنائی جائے، خالد خان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل