کوئٹہ ۔۔۔۔۔۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کوئٹہ محمد انور کاکڑ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایکسپلوسیو کمیٹی (DEC) کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلع بھر میں بارودی مواد، دھماکہ خیز اشیائ اور متعلقہ امور سے متعلق حفاظتی اقدامات، لائسنسنگ اور ضابطہ کار پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ دھماکہ خیز مواد کی ذخیرہ اندوزی، نقل و حمل اور استعمال کے حوالے سے نافذ قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے متعلقہ محکموں کے درمیان مو¿ثر رابطہ، بروقت معلومات کے تبادلے اور باقاعدہ نگرانی کو مزید مو¿ثر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری سے انجام دیں۔اجلاس میں متعلقہ محکموں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کوئٹہ محمد انور کاکڑ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایکسپلوسیو کمیٹی کا جائزہ اجلاس
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل