تمام منصوبوں پر شفافیت، معیار اور مقررہ مدت کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، الیاس کبزئی

سیوی۔۔۔۔۔۔۔وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے تحت عوامی ضروریات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں پر تیز رفتار عملدرآمد کے سلسلے میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) فیز III کے منظور شدہ منصوبوں کے ٹینڈرز ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی کی صدارت و نگرانی میں شفاف انداز میں مکمل کیے گئے۔ ٹینڈر اوپننگ کے عمل میں ونگ کمانڈر 52 ونگ کرنل زبیر، ونگ کمانڈر 63 ونگ کرنل شہریار، ونگ کمانڈر 122 ونگ کرنل عبدالمنان، اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ، محکمہ لوکل گورنمنٹ، کمیونیکیشن اینڈ ورکس (C&W)، اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، محکمہ ایریگیشن کے افسران اور متعلقہ ٹھیکیداروں نے شرکت کی۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ، محکمہ اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، محکمہ ایریگیشن، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ٹینڈرز منعقد کیے گئے۔ اجلاس کے دوران پہلے تمام بولی دہندگان کے ٹیکنیکل ڈاکومنٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس کے بعد اہل قرار پانے والے ٹھیکیداروں کے فنانشل بڈز کھولے گئے۔ قواعد و ضوابط اور مکمل شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے کم ترین بولی دینے والے اہل ٹھیکیداروں کو منصوبے الاٹ کیے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترقیاتی وژن اور BSDI کے پہلے اور دوسرے مرحلے کی کامیابی کے بعد اب BSDI فیز III کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی کھلی کچہریوں میں عوام کی نشاندہی پر منظور کیے گئے منصوبے علاقے کی حقیقی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کیے جا رہے ہیں، جن کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے متعلقہ محکموں اور ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں پر شفافیت، معیار اور مقررہ مدت کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد ان ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات میسر آ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں