تربت، ناصر آباد سے 6مزدوروں کی گولیاں لگی لاشیں برآمد

کیچ ۔۔۔۔۔ضلع کیچ کے شہر تربت کے علاقے ناصر آباد سے 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کے مطابق لاشوں پر گولیوں کے نشانات ہیں، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔معاون میڈیا امور برائے وزیر داخلہ بابر یوسفزئی کے مطابق تربت سے ملنے والی 6 لاشیں مغوی مزدوروں کی ہیں، شہید 6 مزدوروں میں سے 4 کاتعلق پنجاب اور 2 کا خیبر پختونخواسے ہے۔پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے 2 روز قبل 7 مزدوروں کو کیچ کے علاقے کلاتک سے اغوا کرلیا تھا، مغوی مزدوروں میں سے ایک کو اغوا کے فوری بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد دیگر 6 مزدوروں کو ساتھ لے گئے تھے جن کی لاشیں تربت میں ناصرآباد سے ملیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں