بسیمہ، کلی چوٹ میں پانی کی فراہمی بند کرنا انسانیت دشمن اقدام ہے،میر محمد قاسم عیسیٰ زئی

بسیمہ(نامہ نگار)یونین کونسل بسیمہ وارڈ چوٹ کے کونسلر میر محمد قاسم نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے چوٹ میں عوام کی پینے کے پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک واٹر سپلائی اسکیم منظور کی گئی تھی، تاہم متعلقہ اداروں کی غفلت اور عدم توجہی کے باعث یہ منصوبہ مکمل طور پر فعال نہ ہو سکا، جس کے نتیجے میں علاقے کے عوام شدید مشکلات سے دوچار رہے انہوں نے کہا کہ پانی کی مسلسل قلت کے پیشِ نظر اہلِ کلی نے اپنی مدد آپ کے تحت چندہ جمع کرکے واٹر سپلائی اسکیم پر سمرسیبل، پائپ لائن اور دیگر ضروری سامان نصب کیا، جس کے بعد پورے گاو¿ں میں پانی کی فراہمی بحال ہوگئی اور عوام کو بڑی حد تک ریلیف ملانے ضلعی انتظامیہ، محکمہ پی ایچ ای، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، سرکاری واٹر سپلائی اسکیم کو نقصان پہنچانے اور عوام کو پانی سے محروم کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، اکھاڑی گئی پائپ لائن فوری طور پر بحال کی جائے اور چوٹ کے عوام کو بلا تعطل صاف پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں