نصیرآباد( محمد یونس عمرانی)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل نے آج چھتر فلیجی سے آنے والے سیلابی ریلوں کے ربی کینال میں داخل ہونے کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ربی کینال کا دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر کو متعلقہ محکمہ جات کے افسران کی جانب سے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی ممکنہ سیلابی صورتحال، پانی کے بہاو¿، اور حفاظتی انتظامات کے حوالے سے جامع بریفنگ دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلابی ریلوں کے دباو¿ کو کم کرنے، آبادی کو محفوظ رکھنے اور زرعی نقصانات سے بچاو کے لیے مختلف حکمتِ عملیوں پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے متعلقہ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سیلابی پانی کو منظم اور مربوط انداز میں پھیلایا جائے تاکہ کسی ایک مقام پر پانی کا دباو¿ بڑھنے سے ممکنہ نقصانات سے بچا جا سکے انہوں نے مزید ہدایت کی کہ اضافی پانی کو ربی کینال کے ذریعے قبولہ اور دیگر نشیبی علاقوں کی جانب منتقل کیا جائے، تاکہ پانی کے بہاو¿ میں توازن برقرار رہے اور ساتھ ہی زرعی زمینوں کو بھی فائدہ پہنچایا جا سکے انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے صورتحال کی مسلسل اور مو¿ثر نگرانی کو یقینی بنائیں، جبکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو مزید مضبوط اور فعال بنایا جائے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہی ہے اور کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی
انتظامیہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہی ہے ،وریندر لعل
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل