تربت(خ ن) ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ ابوبکر بلوچ نے بلیدہ میں مختلف سرکاری دفاتر، عوامی سہولیات اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ نے لوکل سرٹیفکیٹ برانچ اور دفتر کا دورہ کیا، جہاں عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات، ریکارڈ اور دفتری امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو بروقت، شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر خدمات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔بعد ازاں انہوں نے ڈمبانی روڈ پر زیرِ تعمیر پل، بلیدہ۔تربت روڈ تا کوشک روڈ، کالج مسجد، کالج کی اندرونی سڑک، پرنسپل لاو¿نج، بیچلر لاو¿نج، ڈمبانی بازار میں حفاظتی بند (Protection Band)، کورِ پشت بٹ، پل اور اندرونی سڑکوں سمیت مختلف زیرِ تعمیر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر متعلقہ حکام نے منصوبوں پر جاری پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ ابوبکر بلوچ نے منصوبوں میں استعمال ہونے والے تعمیراتی معیار، رفتارِ کار اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ معیار، شفافیت اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو جلد از جلد بہتر سفری، تعلیمی اور بنیادی سہولیات میسر آسکیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی ہدایات کی روشنی میں تمام ترقیاتی منصوبوں کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور عوامی مفاد کے منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت، تاخیر یا ناقص معیار ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
عوام کو بروقت، شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر خدمات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، ابوبکر بلوچ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل