تربت(خ ن) ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس تربت میں منعقد ہوا، جس میں ضلع کیچ میں صحت کے شعبے کی مجموعی صورتحال، طبی سہولیات کی فراہمی اور محکمہ صحت کو درپیش مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر ہیلتھ مکران ڈاکٹر محب اللہ بلوچ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹیچنگ ہسپتال تربت ڈاکٹر وحید بلیدئی، عالمی ادار صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈاکٹر ارسلان، پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر (ڈی ایس ایم) ڈاکٹر مرتضیٰ بلوچ، ڈرگ انسپکٹر محمد اکرم بلوچ، ڈسٹرکٹ اکاو¿نٹس آفیسر (خزانہ) صدام بلوچ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ضلع کیچ میں عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی، سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی، ادویات کی دستیابی، طبی عملے کو درپیش مسائل اور صحت کے شعبے کو مزید مو¿ثر بنانے کے مختلف پہلوو¿ں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال تربت ڈاکٹر وحید بلیدئی نے ہسپتال کی مجموعی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے طبی خدمات، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، محکمہ صحت کے ملازمین کے رہائشی کوارٹرز کی الاٹمنٹ، بجلی، پانی، سیکیورٹی اور دیگر انتظامی امور سے متعلق اجلاس کو آگاہ کیا۔ انہوں نے درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے تجاویز بھی پیش کیں۔بعد ازاں ڈرگ انسپکٹر محمد اکرم بلوچ نے ضلع بھر میں غیر قانونی، غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف جاری کارروائیوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی۔ اسی طرح پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم ڈاکٹر مرتضیٰ بلوچ اور عالمی ادارصحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈاکٹر ارسلان نے اپنے اپنے اداروں کی کارکردگی، جاری صحت پروگراموں اور عوامی صحت کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ پیش کی۔اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو معیاری، بروقت اور بلا تعطل طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام ادارے باہمی تعاون اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت کام کریں۔ انہوں نے غیر قانونی ادویات کے خلاف کارروائیوں کو مزید مو¿ثر بنانے، سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے، طبی سہولیات میں مزید بہتری لانے اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دینے پر زور دیتے ہوئے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ صحت کے شعبے کی ترقی اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
عوام کو معیاری، بروقت اور بلا تعطل طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، یاسر اقبال دشتی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل