دکی(خ ن) ضلع دکی میں تعلیمی نظام کو مزید موچر اور فعال بنانے کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر دکی محمد اکرم حریفال کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ (DEG) کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید امیر شاہ بخاری، محکمہ تعلیم کے متعلقہ افسران، مانیٹرنگ اسٹاف اور دیگر ذمہ دار حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے آغاز میں گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اساتذہ کی حاضری، فیلڈ وزٹس کی رپورٹس، اسکولوں کی کارکردگی، ضلع کے تعلیمی منصوبے، جاری ترقیاتی اقدامات اور تعلیمی اہداف پر پیش رفت سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں ضلع بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیوں کے فروغ، طلبہ کی حاضری میں اضافہ، بنیادی سہولیات کی فراہمی، اساتذہ کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں، امتحانی نتائج میں بہتری اور مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مو¿ثر بنانے کے حوالے سے متعدد تجاویز اور سفارشات پیش کی گئیں۔ شرکائنے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محہمد اکرم حریفال نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے تمام تعلیمی اداروں کی باقاعدہ نگرانی کو یقینی بنایا جائے، اساتذہ اور دیگر عملے کی حاضری پر سخت نظر رکھی جائے، غیر حاضر اور غفلت کے مرتکب ملازمین کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے، جبکہ بند یا غیر فعال اسکولوں کو فعال بنانے کے لیے فوری اور مو¿ثر اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ حکومت بلوچستان کی تعلیمی اصلاحات، اسکول انرولمنٹ مہم، بچوں کے اسکولوں میں داخلے، بچیوں کی تعلیم کے فروغ اور معیاری تدریس کے حوالے سے جاری پروگراموں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ ضلع دکی کے ہر بچے کو بہتر، محفوظ اور معیاری تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکےاجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مختلف تعلیمی اداروں کے اچانک معائنے (Surprise Visits) کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا، ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اداروں کی خصوصی مانیٹرنگ کی جائے گی، جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے والے اساتذہ اور اسکولوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مناسب اقدامات بھی تجویز کیے جائیں گے۔شرکائ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع دکی میں تعلیمی شعبے کی بہتری، طلبہ کے روشن مستقبل اور حکومتی تعلیمی اہداف کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور تعلیمی اصلاحات پر مو¿ثر انداز میں عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
تمام تعلیمی اداروں کی باقاعدہ نگرانی کو یقینی بنایا جائے، اکرم حریفال
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل