ڈیرہ اللہ یار ( بیورو چیف) صحبت پور کے سیاسی وسماجی شخصیت و معروف زمیندار میر حاجی نصیر احمد خان کھوسہ نے کہا ہے کہ صحبت پور کی ذیلی شاخوں کے ٹیل (آخری سرے) تک زرعی پانی نہ پہنچنے کے باعث چاول کی پنیری بڑے پیمانے پر خشک ہونے لگی، جس کے خلاف زمینداروں اور کاشتکاروں نے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے شروع کر دیے ہیں انہوں نے علاقے میں پانی کے سنگین بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اوچ شاخ، نصیر شاخ اور جھڈیر شاخ کے آخری سروں (ٹیل) تک زرعی پانی کی فراہمی کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے۔ پانی کی عدم دستیابی کے باعث چاول کی تیار پنیری جھلس رہی ہے، جس سے مقامی آبادگاروں کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے پانی کی منصفانہ تقسیم نہ ہونے اور محکمہ محکمہ ایریگیشن کی مبینہ غفلت کی وجہ سے کاشتکار فاقہ کشی پر مجبور ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ زرعی پانی کی اس شدید قلت کے خلاف متاثرہ زمیندار اور کاشتکار سراپا احتجاج ہیں۔ وہ مختلف شاخوں کے کناروں شاہراہوں اور مختلف چوکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ائے روز احتجاج کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کاشتکاروں کا مو¿قف ہےکہ اگر اوچ شاخ نصیر شاخ اور جھڈیر شاخ کے ٹیل تک فوری طور پر پانی نہ پہنچایا گیا تو چاول کی فصل کی کاشت مکمل طور پر تباہ ہو جائے گی کاشتکاروں نے محکمہ آبپاشی کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور ٹیل کے کاشتکاروں کو ان کے حصے کا پانی فراہم کر کے احتجاج ختم کروائیں۔
پانی کی عدم دستیابی کے باعث چاول کی تیار پنیری جھلس رہی ہے،میر حاجی نصیر کھوسہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل