نصیرآباد( محمد یونس عمرانی) نصیرآباد کے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں پٹ فیڈر کینال میں زرعی پانی کی مسلسل قلت کے خلاف نیشنل پارٹی نصیرآباد کے صدر جاگن خان مغیری کی قیادت میں ڈیرہ مراد جمالی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماو¿ں زمینداروں کاشتکاروں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مظاہرین نے پٹ فیڈر کینال میں زرعی پانی کی فراہمی یقینی بنانے، کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ اور محکمہ آبپاشی کی مبینہ غفلت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور شہید بینظیر بھٹو پریس کلب ڈیرہ مراد جمالی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جہاں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹ فیڈر کینال میں زرعی پانی کی مسلسل کمی سے نصیرآباد کے ہزاروں ایکڑ زرعی رقبے پر کھڑی فصلیں متاثر ہو رہی ہیں، جس سے کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نصیرآباد کی معیشت کا انحصار زراعت پر ہے، لیکن زرعی پانی کی قلت نے کسانوں اور زمینداروں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ محکمہ آبپاشی کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث ٹیل تک پانی نہیں پہنچ رہا مظاہرین نے حکومت بلوچستان اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ پٹ فیڈر کینال میں فوری طور پر زرعی پانی کی مکمل اور منصفانہ فراہمی کو یقینی بنایا جائے،زرعی پانی کی تقسیم میں شفافیت لائی جائے اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔
نصیرآباد کی معیشت کا انحصار زراعت پر ہے،جاگن خان مغیری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل