بلوچستان میڈیا فورم کا میڈیا پالیسی منسوخ کرنے کا مطالبہ

کوئٹہ…..پرنٹ ، الیکٹرانک ، سوشل میڈیا سے وابستہ کارکن صحافیوں ، نامہ نگاران اور وابستہ کارکنوں کی نمائندہ تنظیم ” بلوچستان میڈیا فورم ” نے ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فورم کے جاری کردہ اعلامیہ میں ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کو معاشی قتل عام پالیسی قرار دیتے ھوئے کہاگیا ہے۔ اس پالیسی سے مقامی اخبارات جو مدتوں سے بلوچستان اور عوام کی خدمت میں سرگرم عمل ہیں۔ انھیں بند کرنے کی سازش کی گئی ہے۔ اس عمل سے مقامی اخبارات سے وابستہ درجنوں سنئیر صحافی ، دفتری ملازمین ، پرنٹنگ پریس کے درجنوں ملازمین ، ھاکرز ، مختلف علاقوں میں بطور نامہ نگاران صحافیانہ خدمات انجام دینے والے صحافی بیروزگار ھورہے ہیں۔ اور صوبے سے حقیقی صحافت کا باب بند ھونے والا ہے۔ اعلامیہ میں سیاسی جماعتوں ، ٹرانسپورٹرز، تاجر برادری ، ٹریڈ یونینز ، وکلاءبرادری ، سماجی تنظیموں ، انسانی حقوق کے اداروں اور تنظیموں اور صوبے بھر کے عوام سے اپیل کی گئی ہے۔ کہ وہ اس ظلم کیخلاف مقامی اخبارات اور ان سے متعلق سینکٹروں کارکنان کیلئے آواز بلند کریں۔ جو ان پر فرض بھی ہے۔ اعلامیہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اپیل کی گئی ہے۔ کہ وہ متنازعہ ڈیجیٹل میڈیا پالیسی منسوخ کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں