ہزارگنجی منڈی کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کررہے ہیں عباس کاکڑ

کوئٹہ(جنرل رپورٹر) ہزارگنجی سبزی و فروٹ منڈی میں تاجروں کو درپیش مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ ان اقدامات کی نگرانی چیئرمین مارکیٹ کمیٹی، حاجی میر شیر احمد کرد کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ ، عباس خان کاکڑ نے خبر رساں ادارے ’یو این اے‘ (UNA) کے نمائندے انور حسین بولانی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے مزید کہا کہ تاجر برادری کو درپیش مشکلات کا بروقت حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ چیئرمین حاجی میر شیر احمد کرد کی قیادت میں منڈی کے انتظامی امور کو بہتر بنانے اور تاجروں کو درپیش تکنیکی و انتظامی مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹانے کے لیے خصوصی حکمت عملی پر کام جاری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ منڈی میں سہولیات کی فراہمی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔اس موقع پر تاجروں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان مسائل کے حل سے کاروباری سرگرمیوں میں مزید بہتری آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں