ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وکاآج ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی کا دورہ

نصیرآباد (خ ن)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل نے آج ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر مختلف نان گورنمنٹ آرگنائزیشنز، جن میں ایم ایس ایف (MSF) اور سی ایل ایف (CLF) کے نمائندگان شامل تھے نے بھی ان سے ملاقات کی اور جاری طبی منصوبوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کی دورے کے دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حبیب اللہ پندرانی نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ عوام کو معیاری اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ڈویژنل ہیڈکوارٹر سول ہسپتال کی تین عمارتیں نان گورنمنٹ آرگنائزیشنز کے حوالے کی جا رہی ہیں انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ نیو سی ایم ایچ ریڈیالوجی بلڈنگ ایم ایس ایف کے سپرد کی جا رہی ہے جہاں جدید تشخیصی سہولیات فراہم کی جائیں گی اسی طرح ایک عمارت جو پہلے ریسکیو 1122 کے زیر استعمال تھی اسے واپس لے کر سی ایل ایف کے حوالے کیا جا رہا ہے تاکہ اس ادارے کے ذریعے ضلع بھر کے بچوں کو معیاری اور مو¿ثر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا سکیںڈاکٹر حبیب اللہ پندرانی نے بتایا کہ ان اداروں کے تعاون سے ہسپتال میں آغا خان ہسپتال کے طرز پر جدید طبی سہولیات متعارف کروانے کا منصوبہ ہے جس سے علاقے کے عوام کو بہتر بروقت اور معیاری علاج میسر آئے گا انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایس ایف نے مقامی ضروریات اور موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے طبی سہولیات میں مزید توسیع کا عندیہ بھی دیا ہے جس سے صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری متوقع ہےاس موقع پر ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد ہسپتال میں جاری ترقیاتی اور طبی اقدامات کا خود جائزہ لینا اور نان گورنمنٹ آرگنائزیشنز کے نمائندگان سے براہ راست معلومات حاصل کرنا ہے انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ یہ ادارے عوامی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہمدردانہ اور پیشہ ورانہ انداز میں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مو¿ثر کردار ادا کر رہے ہیں.انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ ان اداروں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اور نان گورنمنٹ آرگنائزیشنز کی مشترکہ کاوشوں سے نہ صرف ہسپتال کی کارکردگی میں بہتری آئے گی بلکہ علاقے کے عوام کو جدید معیاری اور قابلِ رسائی طبی سہولیات بھی میسر آئیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں