کوئٹہ (خ ن) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی حقیقی خودمختاری کیلئے ہر ذمہ دار انٹرنیشنل فورم پر آواز اٹھائی ہے۔ ہم آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں۔ یہاں ہمارے صوبے بلوچستان میں ہم ان کے وقار کا بہت احترام کرتے ہیں اور ان کی سماجی اور تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اقدامات بھی کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام بلوچستان نعیم کریم کی قیادت میں آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی کارکنان اور کوئٹہ میں رہنے والے کشمیری برادری کے سرکردہ افراد پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہماری قومی اقدار اور روایات کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مقامی آبادی اور کشمیری کمیونٹی کے ساتھ خوشگوار اور دوستانہ تعلقات دیکھ کر اطمینان ملتا ہے۔ یہ برادرانہ بندھن ہمیں یہ احساس دلاتا ہے کہ باہمی احترام اور بھائی چارہ ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔
پاکستان نے ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی حقیقی خودمختاری کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے، گورنر
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل