تعلیم ہی ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہے،ولی محمد بڑیچ

لورالائی (خ ن)کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کی زیر صدارت ڈویژنل سطح پر محکمہ تعلیم کی کارکردگی اور تعلیمی ترقی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لورالائی بختیار کاکڑ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دکی امیر شاہ بخاری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر موسیٰ خیل، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) فوزیہ درانی، آر ٹی ایس ایم محمد خان، یونیسف کے نمائندوں سمیت محکمہ تعلیم کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران لورالائی ڈویژن کے تمام اضلاع کے تعلیمی افسران نے اپنے اپنے اضلاع میں تعلیمی صورتحال، تعلیمی ترقی، داخلہ مہم، اساتذہ کی حاضری، اسکولوں میں بنیادی سہولیات، طلبہ کی کارکردگی اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ شرکاءنے تعلیمی معیار بہتر بنانے، اسکولوں میں سہولیات کی فراہمی اور طلبہ کے ڈراپ آو¿ٹ کی شرح کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور تعلیم ہی ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ وزٹس کو مزید مو¿ثر اور باقاعدہ بنایا جائے، تمام سرکاری اسکولوں کی مسلسل نگرانی کی جائے، اور جن تعلیمی اداروں کو بنیادی سہولیات، تدریسی عملے یا دیگر مسائل کا سامنا ہے، انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔کمشنر نے کہا کہ “ہر بچے کو بہتر اسکول” کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تمام اضلاع میں مربوط اور مو¿ثر حکمتِ عملی اختیار کی جائے تاکہ ہر بچے کو معیاری، محفوظ اور سازگار تعلیمی ماحول میسر آ سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ داخلہ مہم کو مزید فعال بنایا جائے، اسکول سے باہر بچوں کو دوبارہ تعلیمی نظام میں لانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں، اور طالبات کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ شرحِ خواندگی میں مزید اضافہ ہو۔انہوں نے ہدایت کی کہ اساتذہ کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ غیر حاضر اساتذہ کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے اور قواعد و ضوابط کے مطابق ان کی تنخواہوں میں کٹوتی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تدریسی فرائض میں غفلت، غیر حاضری اور ناقص کارکردگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ فرض شناسی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔کمشنر ولی محمد بڑیچ نے مزید کہا کہ جدید تدریسی طریقوں، اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت، ڈیجیٹل لرننگ، طلبہ کی مسلسل جانچ، شفاف امتحانی نظام اور والدین کی شمولیت کے ذریعے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم، ضلعی انتظامیہ، یونیسف اور دیگر شراکت دار اداروں کے درمیان مو¿ثر رابطے اور باہمی تعاون کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کاوشوں کے ذریعے ہی ہر بچے تک معیاری تعلیم کی فراہمی ممکن بنائی جا سکتی ہے۔اجلاس کے اختتام پر کمشنر لورالائی ڈویژن نے تمام اضلاع کے تعلیمی افسران کو ہدایت کی کہ وہ تعلیمی اہداف کے حصول، اسکولوں کی بہتری، اساتذہ کی حاضری، طلبہ کے داخلوں میں اضافے اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے مربوط اقدامات کو مزید تیز کریں اور اپنی کارکردگی کو قابلِ پیمائش نتائج کے ذریعے نمایاں بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں