حاجی صوبھا خان جمالی کی ریٹائرمنٹ پر شاندار الوداعی تقریب

گنداخہ(نورحسن جمالی)محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر حاجی صوبھا خان جمالی کی ریٹائرمنٹ پر شاندار الوداعی تقریب۔۔اوستہ محمد میں محکمہ زراعت سے ریٹائرڈ ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر حاجی صوبھا خان جمالی کے اعزاز میں سیڈ فارم اوستہ محمد کے ڈپٹی ڈائریکٹر مسعود احمد جمالی اور انکے اسٹاف کی جانب سے ایک پروقار اور شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں محکمہ زراعت کے افسران، اہلکاروں اور دیگر معززین نے شرکت کی۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سیڈ فارم اوستہ محمد مسعود علی جمالی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن عمران لاشاری، ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ فرمان علی سومرو، ڈائریکٹر ریسرچ مٹھا خان گولا، خدا بخش لہڑی ، ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالحئی جمالی ربنواز خان جمالی مہدی حسن جمالی ڈپٹی ڈائریکٹر مطہر جمالی، ایگریکلچر آفیسر نوید سومرو، نصیر کھوسہ اور ایگریکلچر آفیسر عبدالحق مری جمالی الدین عطاری ، محمد علی جمالی غلام مصطفی ابڑو سمیت محکمہ زراعت کے دیگر افسران موجود تھے۔اس موقع پر محکمہ زراعت کے افسران اور ساتھی ملازمین نے حاجی صوبھا خان جمالی کی محکمہ زراعت کے لیے طویل عرصے تک انجام دی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب کے دوران ریٹائرڈ ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر حاجی صوبھا خان جمالی کو سندھی ثقافتی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا گیا، جبکہ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے پرتپاک انداز میں الوداع کیا گیا۔ اس موقع پر انہیں مختلف تحائف بھی پیش کیے گئے۔شرکاءنے کہا کہ حاجی صوبھا خان جمالی نے محکمہ زراعت میں اپنی ذمہ داریاں محنت، لگن اور فرض شناسی کے ساتھ انجام دیں۔ ان کی ریٹائرمنٹ محکمہ زراعت کے لیے ایک تجربہ کار اور مخلص افسر سے محرومی ہے، تاہم ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا۔تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں