پولیس کانسٹیبلان کی جدید اور شفاف بھرتیوں کا عمل باقاعدہ طور پر جاری

خاران ( محمد عیسیٰ محمد حسنی)محکمہ پولیس بلوچستان کی ہدایت پر صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح خاران میں بھی پولیس کانسٹیبلان کی جدید اور شفاف بھرتیوں کا عمل باقاعدہ طور پر جاری ہے۔ اس سلسلے میں بھرتی کے پورے عمل کی نگرانی ڈی آئی جی پولیس رخشان رینج عبدالحیٰ بلوچ، ایس پی خاران صدورو لاشاری، اے ڈی آئی جی داد محمد مینگل، ڈی ایس پی محسن رضا، ڈی ایس پی ظفر علی بادینی، ایس ایچ او خاران سٹی ریاض احمد مینگل اور ایس ایچ او صدر سید سدھیر احمد شاہ مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔اس بھرتی مہم میں ضلع خاران سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں باصلاحیت اور پ±رعزم نوجوانوں نے حصہ لیا۔ خاران میں پولیس سپاہی (کانسٹیبل) کی مجموعی طور پر 72 نشستوں کے لیے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ تمام امیدواروں کو شفافیت کے اصولوں کے مطابق جسمانی آزمائش (دوڑ)، تحریری امتحان اور حتمی انٹرویو کے مراحل سے گزارا جا رہا ہے۔ڈی آئی جی رخشان رینج عبدالحیٰ بلوچ نے خود تمام مراحل اور انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) بلوچستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر کی طرح خاران میں بھی بھرتی کا پورا عمل سو فیصد میرٹ، شفافیت اور غیر جانبدارانہ اصولوں کی بنیاد پر استوار کیا گیا ہے۔ کسی بھی قسم کی سفارش یا ناانصافی کی بالکل گنجائش نہیں ہے تاکہ حقدار اور قابل نوجوانوں کو پولیس فورس کا حصہ بننے کا پورا موقع مل سکے۔اس موقع پر پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جدید تربیت اور میرٹ پر آنے والے نوجوان خاران میں امن وامان کی بحالی، شہریوں کے جانی و مالی تحفظ اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ شفاف اور منظم طریقے سے جاری اس بھرتی عمل پر مقامی شہریوں اور امیدواروں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام کے اس اقدام کو سراہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں