جیوانی (خ ن)جیوانی کو سب ڈویژن کا درجہ ملنے کے بعد انتظامی نظام کی فعالیت کی جانب اہم پیش رفت، تحصیل جیوانی میں پہلے اسسٹنٹ کمشنر آفس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر جیوانی طارق امام اور تحصیل چیئرمین اکرم شہزادہ نے فیتہ کاٹ کر آفس کا افتتاح کیا۔ تقریب میں سیاسی، سماجی و انتظامی شخصیات، بلدیاتی نمائندوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی عوامی حلقوں نے اے سی آفس کے قیام اور پہلے اسسٹنٹ کمشنر کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے جیوانی کے عوام کو سرکاری و انتظامی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آئیں گی، عوامی شکایات کے ازالے اور روزمرہ انتظامی امور کی م¶ثر نگرانی میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام جیوانی میں بہتر طرز حکمرانی اور عوامی خدمت کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے۔
تحصیل جیوانی میں پہلے اسسٹنٹ کمشنر آفس کا باقاعدہ افتتاح
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل