گوادر (خ ن)صوبائی حکومت کی علم دوست پالیسی اور تعلیم کے فروغ کے عزم کے تحت گورنمنٹ گرلز انٹر کالج سربندن میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں طالبات میں درسی کتب تقسیم کی گئیں۔ اس اقدام کا مقصد طالبات کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی، معیاری تعلیم کے حصول میں معاونت اور انہیں یکساں تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے کالج انتظامیہ کے مطابق ضلعی محکمہ تعلیم کی جانب سے 8 سیٹ درسی کتب فراہم کیے گئے، جبکہ مزید 10 سیٹ کتابیں کالج انتظامیہ کی خصوصی کاوشوں سے حاصل ہوئیں، جس سے مجموعی طور پر 18 سیٹ دستیاب ہوئے کالج طالبات کی تعداد دستیاب کتابوں سے زیادہ ہونے کے باعث کتابوں کی تقسیم میرٹ، تعلیمی کارکردگی اور ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق مزید کتابیں دستیاب ہونے پر باقی طالبات کو بھی مرحلہ وار فراہم کی جائیں گی اس موقع پر پرنسپل عبداللہ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی علم دوست پالیسی کا مقصد تعلیمی اداروں میں بہتر ماحول اور طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ انٹرمیڈیٹ کے دو سال ان کے مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہیں، اس لیے وہ کتابوں اور اساتذہ کی رہنمائی سے بھرپور استفادہ کریں اور محنت، مستقل مزاجی، نظم و ضبط اور لگن کامیابی کی بنیادی شرائط ہیں، جبکہ آج کی تعلیمی محنت ہی روشن مستقبل کی بنیاد بنتی ہے۔
گورنمنٹ گرلز انٹر کالج سربندن میں طالبات میں درسی کتب تقسیم
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل