سپیکر قومی اسمبلی کاسپیکربلوچستان اسمبلی سے بیٹے کی وفات پر فاتحہ خوانی

کوئٹہ (خ ن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے بلوچستان صوبائی اسمبلی میں اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی سے ملاقات کی اور ان کے جواں سال صاحبزادے ثنائ اللہ خان اچکزئی کے انتقال پر دلی تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعائے مغفرت کی۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی اور ان کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔اس موقع پر گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل, وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی، ممبر قومی اسمبلی اور ممبران صوبائی اسمبلی بھی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے ہمراہ موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں