سکھر۔۔۔۔۔جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں انتظامی یونٹ اور صوبے بنانے سے متعلق بات تو کی جا رہی ہے لیکن کیا اس کی تیاری بھی کی ہے؟۔جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ صوبوں کی بات تو چھیڑ دی گئی ہے لیکن تیاری بھی ہے یا نہیں؟ صوبہ سندھ بالکل بھی تیار نظر نہیں آتا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں حکمرانی نواز شریف سے زرداری اور زرداری سے نواز شریف تک ہی ہے۔جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ حکومت عوام سے شعور اور سوال کرنے کی طاقت چھیننا چاہتی ہے، مگر یہ وطن کسی ایک کا نہیں، ہم سب کا ہے، پاکستان سے محبت ثابت کرنے کے لیے کسی سرٹیفکیٹ یا اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہے۔
صوبوں کی بات تو کی جا رہی ہے، کیا اس کی تیاری بھی ہے؟ مولانا فضل الرحمان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل