کمشنر نصیرآباد کی سربراہی میں محکمہ ریونیو کے ملازمین کی ترقیوں سے متعلق پروموشن کمیٹی کا اجلاس

نصیرآباد(خ ن)کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی سربراہی میں محکمہ ریونیو کے ملازمین کی ترقیوں سے متعلق پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں ایس اینڈ جی اے ڈی کی نمائندگی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ،سینئر اکاو¿نٹس آفیسر نصیرآباد عجب خان مندوخیل عبدالصمد کھوسہ اور شیر اللہ کھوسہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں سینیئر پٹواریوں کو قانون گو کے عہدے پر ترقی دینے کے لیے تمام قانونی تقاضوں اور قواعد و ضوابط کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر کمشنر نصیرآباد ڈویژن و کمیٹی کے چیئرمین کمشنر صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ نصیرآباد ڈویژن نے کہا کہ ہماری ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ صرف انہی سینیئر پٹواریوں کو ترقی دی جائے جو قواعد کے مطابق اس کے حقدار ہیں، کیونکہ اس سے نہ صرف ملازمین میں پائی جانے والی مایوسی کا خاتمہ ہوگا بلکہ وہ مزید جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ عوامی خدمت اور مفاد عامہ کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں