سیوی، پینے کے صاف پانی کا اہم منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن

سیوی(اللہ داد رند)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کی خصوصی ہدایات، ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی کی نگرانی، ایف سی بلوچستان اور پاک فوج کے تعاون سے (BSDI) فنڈ کے تحت سیوی شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے جاری اہم منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سیوی ڈویڑن شہزادہ فروخ بلوچ کی نشاندہی پر شروع کیے گئے اس منصوبے کا تقریباً 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ کام بھی جلد مکمل ہونے کی توقع ہے منصوبے کا آغاز لونی روڈ فیز ون سے کیا گیا ہے جہاں سے نئی واٹر سپلائی لائن بچھائی جا رہی ہے منصوبے کی تکمیل کے بعد لونی روڈ٬مال پڑی نور پور روڈ٬ ٹھنڈی سڑک، جیل روڈ اور ایریگیشن کالونی کی مختلف گلیوں میں رہائش پذیر ہزاروں شہریوں کو گھروں کی دہلیز پر صاف اور معیاری پینے کا پانی میسر آئے گا جس سے کئی برسوں سے جاری پانی کی قلت اور عوامی مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی ٹھیکیدار منصوبے پر کام کرنے والے ٹھیکیدار حاجی آفتاب خلجی نے شب و روز محنت اور بھاری بھر مشینری کا استعمال کرتے ہوئے مقررہ مدت میں کام کو تیزی سے آگے بڑھایا جارہاہے جس کے باعث قلیل مدت میں 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے شہریوں نے امید ظاہر کی کہ باقی ماندہ کام بھی جلد مکمل کر کے منصوبہ عوام کے لیے فعال کر دیا جائے گا اس اہم منصوبے کی تکنیکی نگرانی انجینئر عبداللہ کر رہے ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر تعمیراتی سرگرمیوں، پائپ لائن بچھانے اور معیار کو یقینی بنانے کے عمل کی نگرانی میں اپنی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں انجنئیر عبداللہ خان مطابق ان کی مو¿ثر نگرانی کے باعث منصوبہ اب آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور تمام کام مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیے جا رہے ہیں اس منصوبے پر علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی، ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی، ایف سی بلوچستان، پاک فوج،ایکسین پبلک ہیلتھ شہزادہ فروخ بلوچ، انجینئر عبداللہ خان اور منصوبے پر کام کرنے والے عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صاف پانی ہر شہری کی بنیادی ضرورت ہے اور یہ منصوبہ سیوی کے عوام کے لیے ایک اہم تحفہ ثابت ہوگا شہریوں نے امید ظاہر کی کہ منصوبہ جلد مکمل کر کے فعال کیا جائے تاکہ انہیں صاف پانی کے حصول کے لیے درپیش مشکلات سے ہمیشہ کے لیے نجات مل سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں