گنداواہ: میونسپل کمیٹی شہر کی صفائی اور ترقیاتی کاموں میں مسلسل ناکام

گنداواہ (نامہ نگار منیر احمد رڈ )گنداواہ شہر کے شہریوں نے میونسپل کمیٹی (ایم سی) گنداواہ کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ منتخب چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز کے دورِ اقتدار میں شہر کی صفائی ستھرائی اور ترقیاتی کاموں کی صورتحال انتہائی مایوس کن رہی ہے۔شہریوں کے مطابق ہر سال میونسپل کمیٹی کو شہر کی صفائی، نکاسی آب اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے کروڑوں روپے کا بجٹ فراہم کیا جاتا ہے، لیکن اس کے باوجود شہر میں نہ تو خاطر خواہ ترقیاتی کام نظر آتے ہیں اور نہ ہی صفائی کا مو¿ثر نظام قائم کیا جا سکا ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ شہر کے بیشتر محلے گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل ہو چکے ہیں، جگہ جگہ کچرے کے انبار موجود ہیں، جبکہ صفائی نہ ہونے کے باعث تعفن پھیل رہا ہے اور مختلف بیماریوں کے خدشات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی گنداواہ کی کارکردگی کا نوٹس لیا جائے، صفائی ستھرائی کے نظام کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے، ترقیاتی فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے اور شہر کو صاف، خوبصورت اور رہائش کے قابل بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں