جعفرآباد(خ ن)ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ممکنہ پری مون سون بارشوں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مو¿ثر انداز میں نمٹنے کے لیے فرضی حفاظتی مشق (موک ایکسرسائز) کا انعقاد کیا گیا، جس میں میونسپل کارپوریشن، محکمہ ایریگیشن، محکمہ زراعت، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس نے اپنی مشینری، آلات اور افرادی قوت کے ساتھ بھرپور حصہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دھیرج کالرا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جعفرآباد حضور بخش بگٹی، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار احمد نواز جتک، سب ڈویژنل آفیسر ایریگیشن سید امجد شاہ سمیت دیگر افسران اور اہلکار موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ ممکنہ بارشوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ہر وقت مکمل طور پر تیار ہے، تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس، بروقت امدادی کارروائیاں اور نکاسی آب کے مو¿ثر انتظامات اولین ترجیح ہوں گے، جبکہ تمام محکمے اپنی مشینری، وسائل اور عملے کو ہمہ وقت فعال رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے مو¿ثر انداز میں نمٹا جا سکے۔
انتظامیہ ممکنہ بارشوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ہر وقت مکمل طور پر تیار ہے، خالد
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل