گوادر(خ ن)گوادر آرٹ اکیڈمی کی جانب سے ماں جی کیئر سینٹر گوادر میں زیرِ علاج منشیات سے متاثرہ افراد کی بحالی، حوصلہ افزائی اور منشیات کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لیے ایک خصوصی اصلاحی تھیٹر شو کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر گوادر محمد حسن اسلام، یونیسف گوادر کے ڈسٹرکٹ منیجر عادل نودزئی، آر سی ڈی سی گوادر کے سابق صدر سر ناصر رحیم سہرابی، گوادر سول سوسائٹی کے صدر محمد جان اور سینئر فلم میکر خیر جان خیرول شامل تھے۔ اس موقع پر مختلف سرکاری و نجی اداروں کے نمائندوں، سماجی تنظیموں اور معزز شہریوں نے بھی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ منشیات کے خلاف آگاہی، بروقت علاج، بحالی اور معاشرتی تعاون ہی اس ناسور کے مو¿ثر تدارک کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے اور متاثرہ افراد کو باعزت زندگی کی طرف واپس لانے کے لیے ایسے اصلاحی اور آگاہی پروگرام وقت کی اہم ضرورت ہیں اس موقع پر گوادر آرٹ اکیڈمی کے فنکاروں نے منشیات کے مضر اثرات، بحالی کی اہمیت اور مثبت طرزِ زندگی پر مبنی سبق آموز ڈرامے پیش کیے، جبکہ ماں جی کیئر سینٹر میں زیرِ علاج مریضوں نے بھی اپنی شاندار پرفارمنس سے حاضرین کو متاثر کیا، جسے خوب سراہا گیا تھیٹر شو کے ذریعے یہ مو¿ثر پیغام دیا گیا کہ مضبوط ارادہ، مسلسل علاج، خاندانی تعاون اور معاشرتی قبولیت کے ذریعے منشیات کی لعنت پر قابو پا کر ایک صحت مند، باوقار اور کامیاب زندگی کا دوبارہ آغاز ممکن ہے۔
منشیات کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لیے خصوصی اصلاحی تھیٹر شو کا انعقاد
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل