ڈیرہ اللہ یار (بیورو چیف ) عوامی حلقوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی شہر کو دیئے جا نے والے بائی پاس روڈ کے منصوبے کا کام عرصہ دراز سے بند کردیا گیا جس کی وجہ سے عوام پریشان حال نظر ارہی ہے جبکہ کافی مرتبہ عوام کی جانب سے مختلف عوامی پلیٹ فارم پر آواز بلند کرنے کے باوجود تاحال بائی پاس روڈ کا کام دوبارہ شروع نہ ہو نا سمجھ سے بالاتر ہے اس سلسلے میں عوامی حلقوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس روڈ کے منصوبے کے رکے ہوئے کام کو دوبارہ شروع کیا جائے تاکہ عوام کا دیرانہ خواب و مسئلہ پایا تکمیل تک پہنچ جائے کیونکہ کہ ڈیرہ مراد جمالی کے بائی پاس روڈ کی وجہ سے شہر میں چھوٹے بڑے گاڑیوں کی رش لگی رہتی ہے اور شہریوں کا چلنا پھرنا بھی دشوار بنا ہوا ہے اور آئے روز شہر میں رش کی وجہ سے روڈ حادثے معمول بنے رہتے ہیں اس لئے بائی پاس روڈ کی تکمیل وقت کی اھم ضرورت محسوس کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو اس روز کی اذیت سے نجات مل سکے
ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس روڈ کے کام کو دوبارہ شروع کیا جائے،عوامی حلقے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل