کوئٹہ(خ ن) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک سے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے سینئر رہنما اشرف ڈار کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی، جس میں آزاد جموں و کشمیر کے آئندہ انتخابات، پارٹی کی انتخابی حکمتِ عملی اور تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماو¿ں نے آزاد جموں و کشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں، عوامی رابطہ مہم، کارکنوں کی تنظیم سازی اور انتخابی مہم کو مزید مو¿ثر بنانے کے مختلف پہلوو¿ں پر غور کیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پارٹی کے چی¿رمین کے وژن اور عوامی خدمت کے منشور کو گھر گھر پہنچایا جائے گا تاکہ عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہو۔صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے جو ملک بھر کی طرح آزاد جموں و کشمیر میں بھی عوام کی خدمت، جمہوریت کے استحکام اور ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ آزاد جموں و کشمیر میں پارٹی کی کامیابی کے لیے ہر ممکن تعاون اور بھرپور سیاسی و اخلاقی حمایت فراہم کی جائے گی۔حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ پارٹی کارکن ہی پاکستان پیپلز پارٹی کا اصل سرمایہ ہیں اور آئندہ انتخابات میں کارکنوں کی محنت، عوامی حمایت اور پارٹی قیادت کی مو¿ثر حکمتِ عملی سے پاکستان پیپلز پارٹی نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔اس موقع پر وفد کے سربراہ اشرف ڈار نے حاجی علی مدد جتک کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت کے وژن کو عوام تک پہنچانے اور آزاد جموں و کشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تمام کارکن متحد ہو کر بھرپور کردار ادا کریں گے۔ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں باہمی رابطوں کو مزید مستحکم کرنے اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے مشترکہ سیاسی تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر میں بھی عوام کی خدمت، جمہوریت کے استحکام اور ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر یقین رکھتی ہے، علی مدد جتک
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل