ڈیرہ اللہ یار ( بیورو چیف ) آل برڑا ویلفیئر ایسوسی ایشن (ابوا) بلوچستان (آفیشل) کے صوبائی مشاورت کمیٹی کے چئیرمن نائب علی محمد برڑو نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مرکزی وصوبائی تنظیم کے قائدین سے مکمل طرح رابطے برقرار ہیں جبکہ مختلف سیاسی وسماجی رہنماو¿ں سے رابطے ہیں انشاللہ ہر سال کی طرح اس سال بھی تنظیم کے پلیٹ فارم پر جشن آزادی کی تقریبات 14 اگست کو انتہائی شایان شان اور بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائیں گی۔ان کا کا کہنا تھا کہ اس تاریخی اور قومی دن کے موقع پر نصیر آباد ڈویڑن میں شاندار ریلیاں نکالی جائیں گی، جبکہ وطن عزیز کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جائے گا۔ نائب علی محمد خان برڑو کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کے استقبال کے لیے پورے علاقے کو قومی پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا جا ئیگا اور اس سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں آل برڑا ویلفیئر ایسوسی ایشن( ابوا) بلوچستان (آفیشل) ملکی سلامتی اور یکجہتی کے لیے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کرتی رہے گی، اور اس سال بھی یوم آزادی کو یادگار بنایا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں اور تنظیمی کارکنان میں جشن آزادی کو منانے میں بڑا جوش و جذبہ پایا جا رہا ہے اس لیئے یہ نصیر آباد ڈویڑن کی 14, اگست کی یہ تقریبات صوبے بھر میں نمایاں ہوں گی۔
اس سال بھی یوم آزادی کو یادگار بنایا جائے گا، علی محمد برڑو
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل