نصیرآباد (خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کے احکامات کی روشنی میں ضلع نصیرآباد سے جہالت کے اندھیروں کے خاتمے اور تعلیم کے فروغ کے لیے کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری فیز تھری کے تحت بند اسکولوں کو فعال بنانے کے لیے ضلع نصیرآباد میں نئے 11 میل اور فیمیل اساتذہ کو تقرری کے آرڈرز تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل ایس ایس پی اسد ناصر ڈویژنل ڈائریکٹر اسکولز عبدالواسع کاکڑ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصیرآباد حفیظ اللہ کھوسہ نے بھی امیدواروں میں آرڈر تقسیم کئےکمشنر صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ جن اساتذہ کو تعیناتی کے آرڈرز دیے گئے ہیں، ان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ضلع نصیرآباد سے جہالت کے اندھیروں کے خاتمے میں اپنا مو¿ثر کردار ادا کریں، بچوں کی بہترین انداز میں تعلیم و تربیت کریں تاکہ وہ مستقبل میں ملک و صوبے کا نام روشن کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ تعینات ہونے والے اساتذہ کی مو¿ثر مانیٹرنگ کو بھی یقینی بنائے گی، جبکہ اسکولوں کو فعال رکھنا، طلبہ کی حاضری یقینی بنانا اور معیاری تدریس فراہم کرنا اساتذہ کی اولین ذمہ داری ہے، لہٰذا تمام اساتذہ پوری دیانتداری، احساسِ ذمہ داری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں
ضلع نصیرآباد میں نئے 11 میل اور فیمیل اساتذہ کو تقرری کے آرڈرز تقسیم
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل