سونمیانی وندر‘گوٹھ میر عبدالقیوم جاموٹ کاٹھوڑ میں گزشتہ 13 روز سے بجلی کی بندش کے خلاف مکینوں کا دھرنا

سونمیانی وندر(رپورٹ۔زبیر بلوچ)گوٹھ میر عبدالقیوم جاموٹ کاٹھوڑ میں گزشتہ 13 روز سے بجلی کی مسلسل بندش اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف علاقہ مکینوں کا صبر جواب دے گیا۔ بڑی تعداد میں علاقہ مکینوں نے کے الیکٹرک کے مین گیٹ کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کرکے احتجاجی دھرنا دے دیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ K الیکٹرک واضح کرے کہ ان کے علاقے میں لوڈشیڈنگ کا باقاعدہ شیڈول کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وندر سٹی میں معمولی فالٹ آنے کی صورت میں بھی سب سے پہلے ان کے گوٹھ کی بجلی معطل کر دی جاتی ہے۔ جس سے علاقے کے عوام شدید ذہنی اذیت اور مشکلات کا شکار ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک ان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا رویہ اختیار کیے ہوئے ہے جبکہ متعلقہ مینیجر سنیل نہ عوام کے فون کالز وصول کرتے ہیں اور نہ ہی شکایات کا ازالہ کیا جاتا ہے جس کے باعث عوام احتجاج پر مجبور ہوئے ۔ احتجاج کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او وندر عبدالحق موسیانی اپنی پولیس ٹیم میر امیر خان جاموٹ اور حاجی محمد الیاس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے کے الیکٹرک انتظامیہ سے بات چیت کی اور مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کے بعد گوٹھ کی بجلی فوری طور پر بحال کر دی گئی۔ جس پر مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں