اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے میرے بارے میں بات کی تو میں نے بھی جواب دیا، اگر ایسی فکسڈ گیم کھیلیں گے تو اس کی قیمت مولانا صاحب کو نہیں بلکہ ہمیں ادا کرنا پڑے گی، نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ نظریاتی اختلافات اپنی جگہ، لیکن اتنی تلخی نہیں ہونی چاہیے کہ ایک دوسرے سے سلام دعا کے بھی روادار نہ رہیں، نظریاتی اختلافات میں بھی دو نمبری نہیں ہونی چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے چار سال کے دوران سیاسی ماحول میں بہت زہر گھولا ہے، انہوں نے کبھی فکسڈ گیم نہیں کھیلی اور نہ ہی ایسی گیموں کے کھلاڑی ہیں، وزیر دفاع نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ حکومت کی جانب سے کھولے گئے کیسز واپس بند کیے جائیں گے، اگر پہلے کسی معاملے کو ایک انتہا تک لے جایا جائے اور پھر دوسری انتہا پر پہنچا دیا جائے تو اس کی قیمت ہمیں ادا کرنا پڑے گی، مولانا فضل الرحمان کو نہیں۔
فکسڈ گیم کی قیمت مولانا کو نہیں ہمیں ادا کرنا پڑے گی، خواجہ آصف
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل