کراچی :موسم سرما کے لیے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول آگیا جس کے تحت صارفین کو 3 مخصوص اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے حکومتِ پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں گھریلو صارفین کے لیے سردیوں کے موسم کا خصوصی گیس سپلائی شیڈول جاری کر دیا۔ایس ایس جی سی نے بتایا کہ سردیوں میں گھریلو کھانا پکانے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے 24 گھنٹوں میں سے 3 مخصوص اوقات کے دوران گیس فراہم کی جائے گی۔ناشتہ کے لئے صبح ساڑھے چھ بجے سے صبح نو بجے تک،دوپہر کے کھانے کے لیے بارہ بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک،رات کے کھانے کے لئے شام چھ بجے سے رات نو بجے تک گیس فراہم کی جائیگی ۔کمپنی نے شہریوں کو اپنے روزمرہ کھانا پکانے کے امور انہی اوقات کے مطابق ترتیب دینے کی ہدایت کی ہے تاہم کسی بھی شکایت یا معلومات کے لیے ہیلپ لائن 1199 یا آفیشل ویب سائٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔
موسم سرما کے لیے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول، تین اوقات میں گیس فراہم کی جائیگی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل