کوئٹہ :گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوہاٹ کی پرانی پولیس لائن میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید اور زخمی ہونے والے افراد پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ دہشت اور وحشت پر مبنی ذہنیت کا خاتمہ ناگزیر ہوچکا ہے، اس مقصد کیلئے قومی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ مشترکہ کوششوں سے دہشتگردوں اور تخریب کاروں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے شہدا کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں اور زخمیوں سے یکجہتی و ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور بزدلانہ کارروائیوں سے دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔ دہشتگرد عناصر ملک کے امن و استحکام کے دشمن ہیں اور پوری قوم و ریاستی ادارے ان کے خلاف یکسو ہیں۔ انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کیلئے صبر جمیل جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
کوہاٹ دھماکہ‘انسداد دہشتگردی کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا‘گورنر/وزیر اعلی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل