اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک میں آئندہ 3 روز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 65 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 14 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 424 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔پیٹرولیم ڈویZن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 19 سے 21 ستمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل اگلے 3 دن کیلئے سستا کردیا گیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل