پیپلزبس سروس کواندرون سندھ وسعت دے رہے ہیں‘شرجیل میمن

کراچی(ویب ڈیسک)سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز بس سروس کے دائرہ کار کو سندھ کے مختلف شہروں تک وسعت دی جا رہی ہے۔ نئے روٹ سے لاڑکانہ، قمبر اور شہدادکوٹ کے شہریوں کو سفری سہولت حاصل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا عزم ہے کہ ہر علاقے کے شہریوں کو جدید پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائے۔ عوام کو بہترین اور سستی سفری سہولیات کی فراہمی سندھ حکومت کی ترجیحات میں ہے۔ مختلف اضلاع میں پیپلز بس سروس کے مزید روٹس بھی شروع کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں