ڈھاکا (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کے صدر میرزا فخرالاسلام عالمگیر نے کہا ہے کہ ملک نے طویل جدوجہد اور بے شمار قربانیوں کے بعد جمہوریت حاصل کی ہے، اب جمہوریت کا تحفظ اور اسے مضبوط و مستحکم ادارہ جاتی نظام میں ڈھالنا سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔ حکومت اور اپوزیشن سمیت تمام سیاسی قوتوں کو جمہوری نظام کے تسلسل اور پارلیمنٹ کو مو¿ثر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔بنگلہ دیشی صدر نے سلہٹ سٹی کارپوریشن کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ شہری استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری ماحول کی بحالی کے لیے عوام اور سیاسی کارکنوں نے طویل عرصے تک جدوجہد کی اور بڑی قربانیاں دیں، اس موقع کو ضائع نہیں کیا جانا چاہیے۔
جمہوریت کا تحفظ سب سے بڑی ذمہ داری ہے، بنگلہ دیشی صدر
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل